بنگلہ دیش، مشتعل ہجوم نے شیخ مجیب الرحمان کی بائیوگرافی بنانیوالےپروڈیوسر کو بیٹے سمیت تشدد کرکے قتل کردیا

بنگلہ دیش، مشتعل ہجوم نے شیخ مجیب الرحمان کی بائیوگرافی بنانیوالےپروڈیوسر ...
بنگلہ دیش، مشتعل ہجوم نے شیخ مجیب الرحمان کی بائیوگرافی بنانیوالےپروڈیوسر کو بیٹے سمیت تشدد کرکے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ مجیب الرحمان کی زندگی پر فلم بنانے والے پروڈیوسر سلیم خان اور فلم میں شیخ مجیب کا کردار اداکرنیوالے ان کے بیٹےشانتوخان کو مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے قتل کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  اداکار شانتو خان اور ان کے والد کو چاند پور کے علاقے میں تشد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ بنگلہ دیشی سنیما سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے افسوسناک خبر پر صدمے کا اظہار بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  بنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے دوران شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 سے زائد افراد کی لاشیں ملی تھیں، بنگلہ دیش کے مقامی اخبار کے مطابق 29 سے زائد لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور ان کے خاندان کے افراد شامل ہیں اور بتایا جارہا ہےکہ یہ لاشیں شیخ حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں۔دوسری جانب بنگلہ دیشی اخبار کا دعویٰ ہے کہ عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں،کاروباری مراکز  میں توڑ پھوڑ اورلوٹ مار بھی ہوئی ہے۔