برطانوی ماہر حیوانیات کو کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی مہنگی پڑ گئی، بڑی سزا مل گئی
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا میں کتوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں برطانوی ماہر حیوانیات کو 10 سال سے زائد قید کی سزادے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں ماہر حیوانیات ایڈم برٹن کو درجنوں کتوں سے جنسی زیادتی اور قتل کرنے اور دیگر جرائم میں 10 سال اور 5 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
بی بی سی اور نیشنل جیوگرافک کیلئے کام کرنے والے ایڈم برٹن نےجانوروں پر ظلم اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق 63 الزامات کا اعتراف کیا تھا۔جمعرات کو برٹن کو سزا سناتے ہوئے آسٹریلوی جج نے ان جرائم کو 'ناقابل بیان' اور 'عجیب' قرار دیا۔آسٹریلیا کے قومی نشریاتی ادارے کے مطابق برٹن نے 2020 اور 2022 کے درمیان 42 کتے آن لائن لیے اور ان کے مالکان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں ایک اچھا گھردے گا۔لیکن اس کے بجائے برٹن نے اپنی رہائش گاہ پرکتوں سے جنسی زیادتی کی، انہیں قتل کیا اور اس سب کو انہوں نے کیمرے سے فلمایا اور پھر ان فوٹیجز کو ٹیلی گرام کے ذریعے شیئر کیا گیا۔جس کے بعد پولیس نے برٹن کو 2022 میں گرفتار کیا تھا۔