امریکہ نے گرفتار ملزم آصف مرچنٹ  کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے پاکستان کو  باضابطہ درخواست کردی

امریکہ نے گرفتار ملزم آصف مرچنٹ  کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے ...
 امریکہ نے گرفتار ملزم آصف مرچنٹ  کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے پاکستان کو  باضابطہ درخواست کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سرزمین پر قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ  کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے امریکا نے پاکستان کو  باضابطہ درخواست کردی۔

جیو نیوز کے مطابق  آصف مرچنٹ نے امریکی ہٹ مین کو  دینے کے لیے 5  ہزار  ڈالر  پاکستان سے منگوائے تھے، امریکی انٹیلی جنس نے اس رقم کے نیویارک بھیجے جانے کی تفصیل مانگی ہے۔ امریکا  نےگرفتار آصف مرچنٹ کے غیر ملکی دوروں اور پاکستانی رابطوں کی تفصیل بھی مانگی ہے۔ آصف مرچنٹ  نےکراچی میں اپنے ماموں سے 5 ہزار  ڈالر منگوائے، آصف  مرچنٹ نے سال2015  سے سال2024  تک  ایران، عراق  اور یمن کے کم ازکم 15 دورے کیے، آصف مرچنٹ سال 2013، 2017 میں بھی امریکا جاچکے ہیں۔

دوسری جانب  آصف مرچنٹ کے حوالے سے مقامی اداروں نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آصف رضا مرچنٹ کا کراچی میں اب تک کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور نہ ہی ان کے پاکستان میں کسی جرم میں ملوث ہونے کا پتا چلا ہے۔اس حوالے سے دیگر تحقیقاتی ادارے بھی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ امریکا میں ایک سیاستدان یا حکومتی عہدیدار کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ہونے والے پاکستانی آصف رضا مرچنٹ پاکستان میں انکم ٹیکس فائلر ہیں۔پاکستان میں ایف بی آر کے ریکارڈ میں ان کا شمار ایکٹو فائلر لسٹ میں ہے،ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ بظاہر ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے، انہوں نے ایک نجی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔آصف مرچنٹ کے زیر استعمال 4 پاکستانی موبائل نمبروں اور ایک انٹرنیشنل نمبر کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئیں۔ کراچی میں آصف مرچنٹ کے زیر استعمال 3 گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، اس سلسلے میں مزید چھان بین جاری ہے۔

مزید :

قومی -