کراچی میں جاری پر تشدد کارروائیوں میں مزید دو افراد جاں بحق

کراچی میں جاری پر تشدد کارروائیوں میں مزید دو افراد جاں بحق
کراچی میں جاری پر تشدد کارروائیوں میں مزید دو افراد جاں بحق

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں جاری تشدد کے تازہ واقعات میں دوافراد جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے جبکہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگانے والا ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔مقامی میڈیا کے مطابق رام سوامی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتاراگیا۔اُدھر کیماڑی کے علاقے میں سمندرسے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ قائد آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔دوسری طرف گلستان جوہر میں پولیس کے چھاپے کے دوران عمارت سے چھلانگ لگانے والا ملزم ہلاک ہوگیاجبکہ اُس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

مزید : کراچی


loading...