کالاباغ ڈیم اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے : اسفند یارولی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہاہے کہ پاکستان اور کالا باغ ڈیم ایک ساتھ نہیں چل سکتے،عدالت توہین عدالت کا نوٹس بھیج دے ، میں تیار ہوں ۔ کالاباغ ڈیم کیخلاف احتجاجی تحریک کے آغاز پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیارولی کاکہناتھاکہ کالاباغ ڈیم پر بات کرنے سے اگر توہین عدالت بھی لگتی ہے تو وہ تیار ہیں ، عدالتیں متنازعہ ایشوز نہ سنے ۔ اُن کاکہناتھاکہ تین صوبے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی کا یہ فیصلہ اٹل ہے ، سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے دے تو قبول نہیں ۔