نوازشریف میٹرو بس منصوبے میں ’پھنس‘ گئے

نوازشریف میٹرو بس منصوبے میں ’پھنس‘ گئے
 نوازشریف میٹرو بس منصوبے میں ’پھنس‘ گئے

  


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم اور پنجاب کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف اپنی حکومت کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ تنقید کا سامنا کرنے والے منصوبے ریپڈمیٹروبس سروس کے منصوبے میں ’پھنس‘ گئے ۔ میاں نواز شریف اپنی جمات کے رہنما ءاور با اعتماد ساتھی خواجہ آصف کے گھر سے تعزیت کے بعد ڈیفنس سے واپس آتے ہوئے مین فیروز پور روڈ پر آئے تو ٹریفک پولیس نے معمول کے مطابق سڑک ’سیل‘ نہ کی جس سے ان کا قافلہ ٹریفک میں پھنس گیا اور پولیس و انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی تاہم ان کا قافلہ ایک غلط راستہ اور انداز اختیار کرتے ہوئے ہنگامی طور پر نکال لیا گیا ۔ اس قافلے کیلئے راستے سیل کرنے میں سستی کرنے والے اہلکاروں کو بھی ’لائن ‘ میں لگا ئے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ ریپڈ میٹرو بس سروس منصوبے پر کام کی وجہ سے فیروز پور روڈ سے گذرنا تقریباً محال ہوچکا ہے اور اس ضمن میں شہریوں کی بار بار اپیل اور چیخ و پکار پر بھی کوئی مناسب حل نہیں نکالا گیا اور آج میاں نواز شریف خود ہی اس ٹریفک میں پھنس گئے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس