قانون سے بالا کوئی نہیں :چیف جسٹس

قانون سے بالا کوئی نہیں :چیف جسٹس
قانون سے بالا کوئی نہیں :چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ آج کے پاکستان میں آزاد عدلیہ نے تاریخی فیصلے دیئے۔ آزاد عدلیہ کے فیصلے اس اصول پر مبنی ہیں کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی،آئین کی بالادستی کیلئے وکلا کو کرداراداکرناہوگا۔سپریم کورٹ میں وکلاءکی انرول منٹ تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاءبھی برابر کے حصہ دار ہیں۔ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے وکلاءکو کردار ادا کرنا ہو گا، ان مقاصد کے حصول کے لیے رائے عامہ ہموار کرنا بھی وکلاءکی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ نے تاریخی فیصلے دیے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس تبدیلی کو سب لوگ تسلیم کریں۔

مزید :

اسلام آباد -