بد ترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے:وزیر خزانہ کا اعتراف

بد ترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے:وزیر خزانہ کا اعتراف
بد ترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے:وزیر خزانہ کا اعتراف

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ صوبوں کو وفاق کے ترقیاتی منصوبوں سے بھی زیادہ فنڈز دیئے ہیں،عام آدمی کی حالت اور امن و امان کو بہتر بنانا اب صوبوں کی ذمہ داری ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو بدترین معاشی اور اقتصادی صورت حال کے ساتھ سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے ،پیٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی بڑا چیلنج بن چکا ہے،حکومت آئی تو سٹاک مارکیٹ گر چکی تھی ۔مگرآج ہماری سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹس میں شامل ہے ۔افراط زر 25فیصد تھی جسے بڑی کوششوں سے 8فیصد تک لائے ۔پاکستان میں پہلی مرتبہ آئین کی حکمرانی ہے،نجکاری نہ ہونے کے برابر ہوئی اور 46لاکھ مستحق خاندانوں کو مالی امداد دی جا رہی ہے ۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مالدار طبقے سے مال نکلوایا جائے ،جو دینے کو تیار نہیں ہیں ، صوبوں کو اب تک 5ہزار ارب روپے دے چکے ہیں ۔ 

مزید : بزنس