کراچی میں قتل و غارت پر شاہی سید کا اظہارتشویش

کراچی میں قتل و غارت پر شاہی سید کا اظہارتشویش
کراچی میں قتل و غارت پر شاہی سید کا اظہارتشویش

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ اقتدار کی خاطر شہر کو مقتل میں تبدیل کردیا ہے مسلسل بوری بند لاشوں کا ملنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بے گناہ محنت کشوں کو رنگ و نسل کی بنیاد پر اغواءکرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جارہا ہے مگر ارباب اختیار قیام امن کے لیے سنجیدہ کوششوں کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید : کراچی