الطاف حسین کے بزنس ایڈریس پر چھاپہ نہیں پڑا: ایم کیو ایم، کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہو گا: دفتر خارجہ

الطاف حسین کے بزنس ایڈریس پر چھاپہ نہیں پڑا: ایم کیو ایم، کوئی نتیجہ اخذ کرنا ...
الطاف حسین کے بزنس ایڈریس پر چھاپہ نہیں پڑا: ایم کیو ایم، کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہو گا: دفتر خارجہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے رہنماءڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے آفس ( الطاف حسین کے بزنس ایڈریس) پر لندن پولیس کے چھاپے کی تردید کی ہے جبکہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہاہے کہ لندن پولیس کی تحقیقات سے متعلق کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہو گا۔ لندن میں پولیس نے دو روز قبل ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایجویئر کے علاقے سے چھاپہ مارا اور اہم دستاویزات قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود افراد سے معلومات بھی حاصل کیں جن کے بارے میں ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ لندن پولیس نے ایم کیو ایم کے دفتر اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بزنس ایڈریس پر چھاپہ مار کر اہم شواہد حاصل کئے اور ان سے تحقیقات بھی کیں تاہم متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان مصطفی عزیز آبادی نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے کہ لندن پولیس نے الطاف حسین کے بزنس ایڈریس پر چھاپہ نہیں مارا بلکہ میڈیا میں ایسی خبریں اڑائی جا رہی ہیں، ایسی کوئی بات نہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے اور پاکستان میں سیکولر قوتوں کی ترجمانی کرتی ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ لندن پولیس کی تحقیقات سے ایم کیو ایم سے متعلق بدگمانیاں ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : بین الاقوامی