رائزنگ سٹار اور بلوچستان ےونائےٹڈ نے نویں وویمن فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی

رائزنگ سٹار اور بلوچستان ےونائےٹڈ نے نویں وویمن فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل ...

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)دفاعی چیمپیئن رائزنگ سٹار اور بلوچستان ےونائےٹڈکی ٹیموں نے نویں وویمن فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پنجاب سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل مےں رائزنگ سٹار کی ٹیم نے اسلام آباد فٹبال کلب کو تین صفر سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی اور بلوچستان یونائیٹڈ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا ۔میچ کا فیصلہ اضافی وقت مےں ہوا ۔ا جس میں بلوچستان کی جانب سے نینا نے انفرادی طور پر دوسرا اور بلوچستان کی جانب سے تیسراگول کرتے ہوئے ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

دوسرے سیمی فائنل کی مہمان خصوصی رکن وزیر اعلی پنجاب کی مشیر بیگم ذکیہ شاہنواز تھیں ۔ فائنل کل بلوچستان اور دفاعی چیمپیئن رائزنگ سٹار کے درمیان (اتوار) کو دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی پی ایف ایف کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات ہونگے جبکہ اسلام آباد کلب اور آرمی کے مابین صبح 11 بجے تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے جانے والے میچ کی مہمان خصوصی منسٹر فار وویمن دویلمنٹ مسز وجیہ الدین ہونگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی