اےچ ای سی نے پنجاب یونیورسٹی کی کرکٹ اور اتھلیٹک ٹیم پر2سال کی پابندی لگا دی
لاہور (پ ر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے دو نوٹیفیکیشنز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم اور اتھلیٹک ٹیم پر پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ کے قواعد کی خلاف ورزی پر آئندہ دو سال (2013-14 or 2014-15)تک HECانٹر ورسٹی اتھلیٹک اورکرکٹ چیمپین شپ میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ان دونوں ٹیموں میں واپڈا کے کھلاڑیوں کی شمولیت کی وجہ سے کیا گیا جو کہ پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ رولز ایکٹ 21.1 (b) کے خلاف ہے۔
یہ فیصلہ تفصیلی انکوایئری کے بعد کیا گیا اورپنجاب یونیورسٹی کواس بے قاعدگی کا مرتکب پایا گیا۔