محمد عرفان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں ڈاکٹروں کی رائے کےخلاف شامل کیاگیا

محمد عرفان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں ڈاکٹروں کی رائے کےخلاف شامل کیاگیا

 لاہور( اے این این)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے آخری ٹوئنٹی 20 میچ میں ڈاکٹروں کی رائے کے خلاف ٹیم میں شامل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف دبئی میں کھیلے جانیوالے آخری ٹوئنٹی 20کے لئے ڈاکٹروں نے محمد عرفان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن ٹیم کی انتظامیہ کی سربراہی کرنے والے سابق کپتان معین خان چاہتے تھے کہ جنید خان کے ان فٹ ہونے کے بعد محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا جائے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی