پی بی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 15 دسمبر کو ہوگا

پی بی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 15 دسمبر کو ہوگا

لاہور (این این آئی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس 15 دسمبر کو کونسل کے ہیڈ آفس واقع نیلم بلاک لاہور میں ہوگا جس کی صدارت سید سلطان شاہ کریں گے ۔ اجلاس میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے میڈیا ڈائریکٹر طارق اعوان کے مطابق اجلاس میں آئندہ ہونے والی پاک بھارت سیریز سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی