دو انگلش فٹبالرز پر میچ فکسنگ کا جرم ثابت ہوگیا

دو انگلش فٹبالرز پر میچ فکسنگ کا جرم ثابت ہوگیا

لندن(آن لائن)دوانگلش فٹبالرز نے آسٹریلیا میں میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش فٹبالرزریس نیول اور نو وویلے نے میلبورن مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے اقبال جرم کیا کہ انہوں نے اسٹریلیا میں پانچ میچز کو فکس کرنے میں بکیز اور سٹے بازوں کی مدد کی تھی۔عدالت نے کیس ثابت ہونے پرنیول پر 2,000ڈالر اوروولی پر 1,200ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

 دونوں پلیئرزنے اسٹریلیا میں وکٹورین پریمیئر لیگ میں ساتھرن اسٹارز ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔اسٹریلین فٹبال فیڈریشن نے فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ ساتھرن اسٹارز کے کوچ اور مزید دو کھلاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ فیفا نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معطل کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی