مولانا شمس الرحمن معاویہ کا قتل ،جماعت اسلامی کا نیٹو سپلائی کیخلاف عوامی مارچ ملتوی

مولانا شمس الرحمن معاویہ کا قتل ،جماعت اسلامی کا نیٹو سپلائی کیخلاف عوامی ...

لاہور (سٹاف رپورٹر)اہلسنت والجماعت کے رہنما مو لا نا شمس الرحمٰن معاویہ کے بیمانہ قتل ،راولپنڈی اور کراچی میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن و اما ن کی نا گفتہ بہ صورتحا ل کے پیش نظر نیٹو سپلا ئی اور ڈرون حملوں کے خلا ف جما عت اسلامی نے آج اتوار کو لاہور میں ہو نے والے عوامی مارچ کو ملتوی کر دیا ۔ان خیا لات کا اظہا ر جماعت اسلامی لاہور کے امیرمیاں مقصوداحمد نے دفتر جماعت اسلامی لٹن روڈپر پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر انو ر گوند ل ،فاروق چوہا ن اورعبدالعزیز عابد بھی مو جود تھے ۔ میاں مقصوداحمدنے کہا کہ ہم گزشتہ روز لاہورمیں ا ہل سنت والجماعت کے صوبائی صدر شمس الر حمٰن معاویہ کے اندو ھنا ک قتل کی پر زور مذمت کر تے ہیںاور اس حوالے سے جلد لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلا س بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم محسو س کر تے ہیں کہ لاہور کایہ سانحہ راولپنڈی ،کر اچی کے واقعات و سانحا ت کا تسلسل ہے اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں اسلامیان پا کستان کو شعیہ سنی بنیا د پر باہم لڑ اکر ملک کو آگ و خون کے سمندر میں دھکیلناچاہتی ہیں ۔میا ں مقصوداحمد نے کہا کہ شمس الرحمن شہید اتحاد امت کی جہدوجد میں ہمارے ساتھ شامل رہے ہیں ۔وہ صالح اور مثبت سوچ رکھنے والے رہنما تھے اتحا د امت کے لیے کا م کر نے والو ں کوان کی مو ت سے شدید صدمہ ہو ا ہے ۔جماعت اسلامی 8دسمبر کا عوامی ما ر چ ملتوی کر نے کا اعلان کر تی ہے۔ میا ں مقصوداحمدنے کہا کہ ان تما م سازشوں کے پس پردہ امریکہ ،بھارت اور اسرائیل کے حواری ہمارے ملک کو کمزور کر کے اسے بھا رت او ر امریکہ کی کا لونی بنا نا چاہتے ہیں ۔ نام نہاد امریکی جنگ نے پاکستان کودیوالیہ کر دیا ہے ۔ ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے چند ڈالروںکی خاطر ملک کے اند ر دشمنوں کو راستہ دے دیا ،

                    عوامی مارچ ملتوی

مزید : صفحہ اول