چیف جسٹس 10دسمبر کو قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کی آخری مرتبہ صدارت کرینگے

چیف جسٹس 10دسمبر کو قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کی آخری مرتبہ صدارت کرینگے

 اسلام آباد (اے این این) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 10 دسمبر کو قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کی آخری مرتبہ صدارت کریں گے ¾10 دسمبر کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں طلب کئے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج اور آئندہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے علاوہ پانچوں ہائی کورٹس اوروفاقی شریعت کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں زیر سماعت مقدمات کو جلد نمٹانے اور عدالتوں میں خالی اسامیوں پر فاضل جج صاحبان کی جلد تقرری کے لئے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔اجلاس میں زیر سماعت مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے علاوہ ناقص تفتیش کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ 11 دسمبر کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ریٹائر ہورہے ہیں جن کی جگہ جسٹس تصدق حسین جیلانی نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

مزید : صفحہ اول