پاکستانی لڑکیوں کوتعلیم مل جائے تو وہ ہرچیلنج سے نمٹ لیں گی،ملالہ

پاکستانی لڑکیوں کوتعلیم مل جائے تو وہ ہرچیلنج سے نمٹ لیں گی،ملالہ

لندن( خصوصی رپورٹ) ملالہ یوسف زئی نے کہاہے کہ پاکستانی لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کردیا گیا تو وہ ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے یہ بات آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبہ یونین کی تقریب سے خطاب میں کہی جس میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اور آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ یورپ میں زیر تعلیم افراد کوقدرت نے سنہری موقع دیاہے جس سے انہیں ہر ممکن فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پسماندگی کی ایک اہم وجہ تعلیم نہ ہونا ہے۔

ملالہ

مزید : صفحہ اول