نیلسن منڈیلا کی وفات کا غم پوری انسانی برادری کو ہے،آصف زرداری

نیلسن منڈیلا کی وفات کا غم پوری انسانی برادری کو ہے،آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عظیم لی©ڈر نیلسن منڈیلا کی وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا کی وفات کا غم صرف جنوبی افریقہ ہی میں نہیں بلکہ پوری انسانی برادری کو ہے۔ انہیں ہمیشہ امن اور مفاہمت کے مینار کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے کشیدگی اور تنازعات کے ماحول کی دنیا میں امن اور مفاہمت کا درس دیا۔ جنوبی افریقہ کی آزادی کی جدوجہد میں نیلسن منڈیلا نے ذاتی طور پر عظیم دکھ اور صدمات جھیلے لیکن انہوں نے کسی سے اس کا بدلہ نہیں لیا۔ انہوں نے اپنے بدترین دشمنوں کو بھی معاف کر دیا لیکن اپنے زخم بھولے نہیں۔ ان کی اسی خاصیت کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں آج امن اور مفاہمت کی فضا قائم ہے جس کا تصور تک نہیں کیا جا سکتا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ انسانیت کے لئے انتھک محنت کرنے والے اور جدوجہدکی علامت نیلسن منڈیلا نے بدترین دشمنوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب کر دیا اور یہی ایوارڈ اپنے سینے پر سجائے اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ نیلسن منڈیلا کو متعدد ایوارڈوں سے نوازا گیا لیکن کوئی بھی ایوارڈ اس ایوارڈ سے بڑا نہیں جو زخموں کی صورت وہ اپنے سینے پر سجائے رہے اور انسانیت کی آزادی اور حرمت کے لئے تمام کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لاتے رہے۔ ان کی رحلت پردکھ کا اظہار پوری انسانی برادری کر رہی ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کی دعا بھی کی۔
زرداری

مزید :

صفحہ اول -