جڑا نوالہ میں ہونیوالے بداخلاقی کیس کے ملزمان کی گرفتاری پر معاملہ نمٹا دیاگیا، جلد از جلد ٹرائل مکمل کیاجائے،فاضل عدالت

جڑا نوالہ میں ہونیوالے بداخلاقی کیس کے ملزمان کی گرفتاری پر معاملہ نمٹا ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے حکم پر پولیس نے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کرنے والے ملزمان کوگرفتارکرکے انکے خلاف پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔لاہورہائیکورٹ کے شکایات سیل نے معاملہ کو نمٹاتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ جلد از جلد شفاف و آزادانہ ٹرائل کو یقینی بنایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر واقع گاﺅں چک109 ر۔ب کے رہائشی ہمراہ خاندان شادی کی تقریب میں گئے ، عدم موجودگی میں ملزمان شہباز اور محسن گھر میں گھس آئے اور ٹانگوں سے معذور خاتون (بیٹی )کو بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔لاہورہائیکورٹ کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی تھی۔

معاملہ نمٹا دیا

مزید : صفحہ آخر