عالمی برادری سے بشارلاسد کے مستعفی ہونے کی ضمانت کے بغیر جنیوا 2کانفرنس میں شریک نہیں ہوںگے‘ شامی حزب اختلاف

عالمی برادری سے بشارلاسد کے مستعفی ہونے کی ضمانت کے بغیر جنیوا 2کانفرنس میں ...

تہران(اے پی پی)شام کی حکومت مخالف فوج آزادی نے کہا ہے کہ اگر عالمی برادری بشارلاسد کے مستعفی ہونے کی ضمانت نہیں دیتی تو وہ جنیوا 2کانفرنس میں شریک نہیں ہوگی۔ اس بات کی اطلاع ایرانی ذرائع ابلاغ نے شام کی فوج آزادی کے نمائندے لوئیا مقدار کے حوالے سے دی ہےکہ شام کی حزب اختلاف کی مسلح شاخ کے نمائندے لوئیا مقدار نے یہ بھی کہا ہے کہ بعد میں شام کی حزب اختلاف کی قومی کونسل میں رائے شماری کرائی جائے گی کہ کیا تنظیم کو اس کانفرنس میں شریک ہونے کا کوئی فائدہ بھی ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ شام میں جاری تصادم کو ختم کرانے کی کوشش میں یہ کانفرنس 22جنوری 2014کو متوقع ہے ۔

مزید : عالمی منظر