امریکی نے پہلی بار آبدوز سے بغیر پائلٹ کے طیارہ چھوڑ دیا

امریکی نے پہلی بار آبدوز سے بغیر پائلٹ کے طیارہ چھوڑ دیا

لندن(اے پی پی) امریکی بحریہ نے پہلی بار آبدوز سے بغیر پائلٹ کے طیارہ چھوڑ دیا ہے ۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق بغیر پائلٹ کے اس طیارے کو تیار کرنے میں 6سال لگے اور اسے چھوڑنے کیلئے ” سی رابن “ نامی ایک خصوصی ڈبے میں رکھ کر ٹام ہاک میزائل کے ساتھ چھوڑا گیا۔ امریکی بحریہ کی لیبارٹری میں تیار کئے گئے اس طیارے کی آزمائش بہاما میں کی گئی ہے ۔ امریکی بحریہ کے حکام نے بتایا کہ اس طیارے میں ایندھن کا اتنا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جو اسے 6گھنٹے سے زیادہ تک محو پرواز رکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کم بلندی پر اڑتا ہے اس لیے اس کاسراغ لگانا مشکل ہے ۔

مزید : عالمی منظر