پاکستانی خارجہ پالیسی بین الاقوامی تنازعات کے حل پرمبنی ہے ،واجدشمس الحسن

پاکستانی خارجہ پالیسی بین الاقوامی تنازعات کے حل پرمبنی ہے ،واجدشمس الحسن

 لند ن (آن لائن)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرواجدشمس الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بین الاقوامی تنازعات کے پر امن حل کے فر وغ کے اصولوں پرمبنی ہے۔وہ لندن میں سیکنرز سکول کینٹ سے تعلق رکھنے والے طلباءکے ایک گروپ سے گفتگو کررہے تھے۔ان طالب علموں کو بوسٹن ،میساچوسٹس میں آئندہ ماہ ہونے والی اقوام متحدہ کی رورڈ ماڈل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ڈرون حملوں سے متعلق ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحد ہ پر زور دیا ہے کہ مزید ہلاکتوں کو روکنے یہ حملے بند کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملک سے پرامن طریقے سے دہشت گردی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تشدد کے خاتمے کیلئے جلد مذاکرات شروع کئے جائیں گے اور معاشرے کے تمام طبقوں کو مرکزی دھارے میں لایا جائیگا۔

مزید : عالمی منظر