شاہد کپور مداحوں سے ملاقات کیلئے سینما گھر پہنچ گئے

شاہد کپور مداحوں سے ملاقات کیلئے سینما گھر پہنچ گئے

 ممبئی(اے این این) ایکشن فلم آر راجکمار کے ہیرو شاہد کپور ممبئی کے سینما گھر پہنچے جہاں انہوں نے فلم دیکھنے کے لیے آئے شائقین سے ملاقات کی۔نئی فلم میں سوناکشی سنہا اور شاہد کپور کی جوڑی متعارف کرائی گئی ہے،اداکار فلم کی کامیابی کا اندازہ لگانے ممبئی کے ایک سینما گھر گئے جہاں انہوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔شاہد کپور کا کہنا تھا پہلے دن لوگوں کا جواب اچھا رہا ہے تاہم ابھی فلم کی کامیابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔فلم کی ہیروئن سوناکشی سنہا ان دنوں ٹانگ میں انجری کی وجہ سے آرام کر رہی ہیں۔

مزید : کلچر