مجھے فخر ہے کہ میںلیجنڈ فنکارہ دیبا کی بیٹی ہوں،مدیحہ رضوی

مجھے فخر ہے کہ میںلیجنڈ فنکارہ دیبا کی بیٹی ہوں،مدیحہ رضوی

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل مدیحہ رضوی نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں لالی ووڈ کی لیجنڈ ہیروئن دیبا بیگم کی بیٹی ہوں۔میری والدہ نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی ہے جس کی وجہ سے میں بہت تھوڑے عرصہ میں فن کی دنیا میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہوں۔مدیحہ رضوی نے کہا کہ میں اس وقت کراچی میں بنائے جانے والے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میرے بھائی عمران رضوی کا شُمار بھی ٹی وی کے چند مصروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔ہم دونوں بہن بھائیوں کی خواہش ہے کہ ہم اپنے والدین کا نام مزید روشن کریں۔

مزید : کلچر