برطانوی ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سینکڑوں پروازیں منسوخ

برطانوی ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سینکڑوں پروازیں منسوخ
برطانوی ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سینکڑوں پروازیں منسوخ

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔برطانوی ایئرٹریفک سروسزکے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے مرکز میں خرابی پروازوں میں تعطل کی وجہ بنی ہے جس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو نے والے ہوائی اڈوں میں ہیتھرو،گیٹ وک اور سٹانسڈایئر پورٹ شامل ہیں ۔ہیھتروائیرپورٹ پر 228پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ ڈبلن سے گلاسکوکی تمام پروازیں11گھنٹے کے لیے تا خیر کا شکار ہو ئیں۔ پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا کر نا پڑااور ایئرپورٹس پرمسافرپروازوںکی روانگی کے لیے انتظار کر تے رہے۔

مزید : بزنس