بلدیاتی انتخابات :جلد بازی اچھی چیز نہیں :قائم علی شاہ

بلدیاتی انتخابات :جلد بازی اچھی چیز نہیں :قائم علی شاہ
بلدیاتی انتخابات :جلد بازی اچھی چیز نہیں :قائم علی شاہ

  


گڑھی خدا بخش بھٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے گریز نہیں کر رہی لیکن جلد بازی اچھی چیز نہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے۔ ایک ہفتے میں الیکشن کرا سکتے ہیں تاہم انتظامات مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ چاہتے ہیں کہ مارچ کے مہینے میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث امن امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے لیکن تیس سال سے خراب حالات دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ضمنی ایکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی ستائیس دسمبر کو عقیدت اور احترام سے منائی جائے گی۔

مزید : کراچی