بلوچستان بلدیاتی انتخابات :سب سے زیادہ آزاد امیدوار کامیاب ،نیشنل پارٹی دوسرے نمبر پر

بلوچستان بلدیاتی انتخابات :سب سے زیادہ آزاد امیدوار کامیاب ،نیشنل پارٹی ...
بلوچستان بلدیاتی انتخابات :سب سے زیادہ آزاد امیدوار کامیاب ،نیشنل پارٹی دوسرے نمبر پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں ہونے والے پہلے جماعتی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچ اکثریتی علاقوں میں نیشنل پارٹی اور پختون اکثریتی آبادیوں میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی اکثریت سامنے آئی ہے۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کی سات ہزار ایک سو نوے سیٹوں میں سے نصف سے زیادہ نتائج جاری کر دیئے گئے۔ چھ سو ستاسی نشستیں لے کر آزاد امیدوار سرفہرست نظر آتے ہیں۔ بلوچ اکثریتی علاقوں میں نیشنل پارٹی جبکہ پختون اکثریتی علاقوں میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کی اکثریت سامنے آئی ہے۔ نیشنل پارٹی نے 210اور پشتونخواملی عوامی پارٹی نے 191 نشستیں حاصل کی ہیں۔ مسلم لیگ نون کی نشستوں کی تعداد 170 ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کی سیٹوں کی تعداد 114 ہے جبکہ بی این پی مینگل نے 110 نشستیں حاصل کی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔