پاکستان نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستان نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

  


شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی میں 6وکٹوں سے ہرادیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے 138رنز کا ہدف دیا تھا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کے ابتدائی بیٹسمین پاکستانی بالرز کے سامنے کے سامنے بے بس نظر آئے تاہم افغان مڈل آرڈر نے بہتر بیٹنگ کی۔ افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زردان نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے جب کہ میروائظ اشرف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے اپنے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی جب کہ سہیل تنویز نے 11 رنز کے عوض 2، شاہد ا?فریدی ، بلاول بھٹی اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل /اہم خبریں