میرے منصب سے علیحدہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا:چیف جسٹس

میرے منصب سے علیحدہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا:چیف جسٹس
میرے منصب سے علیحدہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا:چیف جسٹس

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ جو سفر حیدرآباد سے شروع کیا تھا وہ جلد ختم ہو نے والا ہے، میرے منصب سے علیحدہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ میں نے مڑ کر دیکھا تو گلے لگانے والوں کی کمی نہ تھی،وکلا کی جہدوجہد کا ثمر عدلیہ کی آزادی کی صورت میں ملا۔حکومت آتی ہے ،چلی جاتی ہے ،اصل مسئلہ غربت ہے ،مساوی انصاف کے لئے ابھی بھی جہدوجہد کی ضروت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کو ترجیح حاصل نہیں ہے ،سکولوں پر قبضے ہیں ،بچیاں قبرستان میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔تعلیم سے متعلق نوٹس پر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ،قانون کی عمل داری کے لئے تمام وکلا متحد ہیں۔انہوں نے کہاکہ تاریخ ثابت کرے سپریم کورٹ نے اپنا فرض ادا کیا یا نہیں ،عدلیہ نے طاقت وروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی ہے ۔عدلیہ آزاد ہونے سے امن و امان اور سرمایہ کاری ہو گی،پاکستانی عوام محب اوطن ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں