وہ کاروبار جس میں برہنہ جاسوسوں کو نوکری دینی پڑ گئی

وہ کاروبار جس میں برہنہ جاسوسوں کو نوکری دینی پڑ گئی
وہ کاروبار جس میں برہنہ جاسوسوں کو نوکری دینی پڑ گئی

  

ویانا(نیوز ڈیسک)آسٹریاکے ایک ادارے نے ایک مخصوص قسم کے مجرموں کو پکڑنے کیلئے ننگی پولیس بھرتی کر لی ہے جس نے ہفتے کے دوران چار مجرموں کو پکڑا ہے جو دو دو کا گروپ بنا کر جرم کر رہے تھے۔

چرچ میں برہنہ احتجاج نوجوان لڑکی کو مہنگاپڑگیا ،جاننے کے لئے کلک کریں

یہ منفرد پولیس پارک بیڈ فٹنس سینٹر نے تیار کی ہے جو صارفین کو سونا باتھ (بھاپ کے ساتھ غسل) کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس فٹنس سینٹر میں بھاپ سے غسل کرنے والوں کیلئے لازم ہے کہ وہ مکمل طور پر برہنہ ہوںاور مردو زن اکٹھے غسل سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ بعض گاہک غسل کرنے کی بجائے کچھ اور سرگرمیوں میں زیادہ دل چسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جب با ربار وارننگ سے بھی یہ گاہک شیطانی حرکات سے باز نہ آئے تو ادارے نے برہنہ پولیس بھرتی کر لی جو گاہکوں کا روپ دھار کر ان میں شامل ہو جاتی ہے اور غسل کے علاوہ کسی سرگرمی میں ملوث ہونے والوں کو پکڑ لیتی ہے۔

پہلے ہفتے کے دوران دو جوڑے پکڑ لئے گئے ہیں، یعنی چار وں افراد مرد تھے۔

ان کے دوبارہ غسل خانوں کا رخ کرنے پر تاعمر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -