حسن عسکری کا ”رسمیں“ کی ریلیز سے قبل شاہسوار کو فلم میں کام نہ کرنے کا مشورہ

حسن عسکری کا ”رسمیں“ کی ریلیز سے قبل شاہسوار کو فلم میں کام نہ کرنے کا مشورہ

لاہور( فلم رپورٹر)پشتو فلموں کے معروف گلوکار و اداکار شاہسوار خان ان دنوں پاکستان فلمی صنعت کے نامور ہدایتکار حسن عسکری کی نئی اردو فلم ”رسمیں“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں‘ یہ شاہسوار کی اولین اردو فلم ہے اس فلم کے سیٹ پر انہیں معروف ہدایتکاروں پرویز رانا‘ اقبال کشمیری اور اسلم بالا نے اپنی فلموں میں کام کی پیشکش کی ہے لیکن شاہسوار ان فلموں میں کام کرنے کیلئے رضامندی ظاہرنہیں کرسکتے کیونکہ خبریں گرم ہیں کہ حسن عسکری نے ”رسمیں“ کی ریلیز سے قبل شاہسوار کو کسی بھی دوسری فلم میں کام کرنے سے منع کیا ہے جس کی وجہ سے شاہسوار شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ وہ اس صورتحال سے کس طرح نمٹیں ۔

مزید : کلچر


loading...