پشاور‘محکمہ سیاحت کے زیراہتمام قیمتی پتھروں کی نمائش دوسرے روز بھی جاری

پشاور‘محکمہ سیاحت کے زیراہتمام قیمتی پتھروں کی نمائش دوسرے روز بھی جاری

  

 پشاور(این این آئی)پشاور میں قیمتی پتھروں کی نمائش دوسرے روز بھی جاری رہی ۔ محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام کئی برسوں بعدہونے والے اس نمائش کا مقصد مقامی و غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنا ہے۔ ا سٹالز پر سچے موتیوں کے ہار، یاقوت، زمرد اور دیگر قیمتی و نیم قیمتی پتھروں سے بنے زیورات، برتن اور آرائشی سامان نمائش میں شریک افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ شائقین کے مطابق وہ سارے پیسے خریداری پر لٹا کر ہی گھروں کو لوٹیں گے۔ پشاور میں اس بار ایک طویل وقفے کے بعد سرکاری سطح پرنمائش کا انعقاد کیا گیا جس پر کاروباری افراد نے کہاکہ اگر متواتر نمائش منعقد ہوتی رہے تو بین الاقوامی منڈی میں مقامی قیمتی و نیم قیمتی پتھروں سے بنے زیوارات اور د یگر آرائشی سامان کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ نایاب مجسموں اور تاریخِی نوادرات کے حا مل اس عجائب گھر میں جاری نمائش سے جہاں شرکاءنے خریداری کی وہیں عجائب گھر کی سیر سے بھی مستفید ہوئے۔

مزید :

کامرس -