الیاس چوہدری ڈرامہ سیریل ”باغ بہار“ بنائیں گے

الیاس چوہدری ڈرامہ سیریل ”باغ بہار“ بنائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)پی ٹی وی لاہور مرکز سے نئی اردو ڈرامہ سیریل ”باغ بہار“ شروع کی جائیگی۔اس ڈرامہ سیریل کے پرودیوسر الیاس چوہدری ہیں جو اس سے قبل میوزک شو”جی آیا نوں“ کی ڈائریکشن دے رہے تھے۔اس ڈرامہ سیریل کی کاسٹ فائنل کرلی گئی ہے جن مییں محسن گیلانی،راحیلہ آغا،کنزہ ملک،عمران بخاری،وہاج،عینی طاہرہ،نیراعجاز،کامران مجاہد،عائشہ خان اور عباس باجوہ شامل ہیں۔ایک ملاقات کے دوران الیاس چوہدری نے بتایا کہ13 اقساط پر مشتمل اس ڈرامہ سیریل کے مصنف آصف علی مہر ہیں۔

مزید :

کلچر -