پی ایس اوکی واجبات عدم ادائیگی پر پی آئی اے کوجیٹ فیول کی فراہمی بند

پی ایس اوکی واجبات عدم ادائیگی پر پی آئی اے کوجیٹ فیول کی فراہمی بند

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کی جانب سے دو روز تک جیٹ فیول کی عدم فراہمی کے باعث پی آئی اے نے پی ایس او کو واجبات کی ادائیگی کرنے کے بجائے دیگر کمپنیوں سے جیٹ فیول کی خریداری شروع کردی ہے۔ ترجمان پی ایس او کے مطابق ریفائنریز نے پاکستان اسٹیٹ آئل کوادھار پر جیٹ فیول فراہم کرنے کیلئے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایندھن کی ترسیل روک رکھی ہے۔دوسری جانب پی ائی اے جو پی ایس او کی 12 ارب روپے کی مقروض ہے ، ادھار چکانے کے بجائے اب دیگر ذرائع سے جیٹ فیل کی خریداری کررہی ہے۔پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ اگر قومی ائرلائین واجبات کی ادائیگی شروع کردے تو پی ایس او ریفائنریز کو رقم ادا کرکے جیٹ فیول کی سپلائی بحال کراسکتی ہے ۔

مزید : کامرس


loading...