رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سیمنٹ کی کھپت بڑھ گئی

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سیمنٹ کی کھپت بڑھ گئی

  

کراچی (این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک میں سیمنٹ کی کھپت بڑھ گئی۔فروخت کے حجم میں 10 فیصد کے قریب اضافہ دیکھا گیا ۔آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر سیمنٹ کی مقامی فروخت1 کروڑ ٹن سے زائد رہی ۔دوسری جانب اسی عرصے کے دوران سیمنٹ ایکسپورٹس 2فیصد کمی سے 34 لاکھ ٹن تک محدود رہیں ۔انڈسٹری ماہرین نے کہا کہ ملک میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں تیزی اور مختلف ہاﺅسنگ اسکیم شروع ہونے کے علاوہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموںکے باعث سیمنٹ کی مانگ میں اضافہ دیکھا دیکھا گیا

مزید :

کامرس -