یونائیٹڈ بزنس گروپ اقتدارمیں آکرتاجروں کے مسائل حل کریگا

یونائیٹڈ بزنس گروپ اقتدارمیں آکرتاجروں کے مسائل حل کریگا

لاہور ( وقائع نگار )چیئر مین یو نائیٹڈ بز نس گروپ افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ یو نائیٹڈ بز نس گروپ اقتدار میں آ کر صنعتکاروں اور تاجروں کو در پیش مسائل کے حل میں کو ئی کسر نہ چھوڑے گا جس کے لیے ایو انو ں میں بیٹھے حکو متی نمائندو ں کو ملکی معاشی صو رتحال میں بہتر ی کے لیے با ورکر وایا جائے گا۔یو نائیٹڈ بز نس گروپ کی کور کمیٹی کا اجلا س چیئر مین افتخار علی ملک کی زیر صدارت ان کی رہائش گا ہ پر منعقد ہوا ۔جس میں ملک بھر سے تاجروں و صنعتکاروں کی کثیر تعداد نے شر کت کی جبکہ اس مو قع پر یو نا ئیٹڈ بز نس گروپ کے ہو نے والے حالیہ انتخا با ت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلا س میں سینیٹر الیا س احمد بلو ر ، ایس ایم منیر ، شیخ ہارون رشید ، میاں زاہد حسین ، اکر م فر ید ، پیر نا ظم شاہ ، سہیل ملک ، نسیم شیخ، ریا ض شیخ ، خواجہ زوار کلیم ، شیخ ممتاز ، جمیل محبو ب مگو ں ، شریں اکر م خان ، شائستہ پر ویز ملک ، انعام منصب ، فہمید ہ کو ثر جمالی ، وقار احمد میاں ، رحمت اللہ جاوید ، حمید اختر چڈھا ، یحیی بو لا نی ، سہیل الطاف ، مر زا اختیار بیگ ، ڈاکٹر نعمان ، طاہر نسیم ، طارق شفیع ،عامر عطا ءباجو ہ ،زبیر ملک ، ملک منظور ، تنویر احمد شیخ ، فیروز شیخ ، منور مغل ،سینیٹر عبدالسمیع خان ، شیخ یو نس و دیگر مو جو د تھے ۔اس مو قع پر یو نائیٹڈ بز نس گروپ نے باہمی مشاورت کے بعد ووٹنگ کے ذریعے کراچی سے عبد الر حیم جانو کو سینئر نائب صدر جبکہ نائب صدور میں گوجرانوالہ سے خواجہ کلیم زوار کلیم ، وزیر آ باد سے حمید اختر چڈھا ،بلو چستان سے فہمید ہ کو ثر جما لی ، کے پی کے سے عنصرربلور ، کراچی سے شاہ نواز اشتیا ق ، اکرام راجپو ت ، وسیم وہرہ ، کو ئٹہ سے دارو خان ، اسلا م آ باد سے اکر م فر ید کے نامو ں کا اعلا ن کیا گیا جبکہ نائب صدر جو کہ کے پی کے سے ہو نگے کا نا م زیرغور ہے۔

 جس کا اعلا ن جلد کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ یو نائیٹڈ بز نس گروپ نے صدر کے لیے میا ں محمد ادریس کے نام کا اعلا ن پہلے ہی کر دیا ہوا ہے ۔اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے چیئر مین یو نائیٹڈ بز نس گروپ افتخار علی ملک نے کہاکہ یو نائیٹڈ بز نس گروپ اقتدار میں آ کر تاجروں و صنعتکاروں کو در پیش مسائل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے گی ۔

مزید : کامرس


loading...