گزشتہ ہفتے بیشترکرنسیوں کے مقابلے میںپاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
کراچی(آن لائن) اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بیشترکرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 101 روپے 70 پیسے ہوگئی جبکہ برطانوی پاو¿نڈ کی قدر میںکو 1 روپے کی کمی ہوئی۔جس کے نتیجے میں برطانوی پاو¿نڈ 159 روپے 25 پیسے سے گھٹ کر 158 روپے 25 پیسے کا ہو گیا، اسی طرح آسٹریلوی ڈالر کی قدر 38 پیسے کی کمی کے نتیجے میں 84 روپے 82 پیسے سے گھٹ کر 84 روپے 44 پیسے ہوگئی،یورو کی قدر 125 روپے 25 پیسے، یو اے ای درہم کی 27 روپے 80 پیسے، کویتی دینار کی 345 روپے 30 پیسے، قطری ریال کی 27 روپے 86 پیسے اور بھارتی روپے کی 1 روپے 70 پیسے پر برقرار رہی تاہم سعودی ریال کی قیمت 5 پیسے کے اضافے سے 27 روپے 15 پیسے ہوگئی جو جمعہ کو 27 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔