شوبز رپورٹرز آرگنائزیشن ذمہ داریا ں پوری کریگی، مروا عنصر

شوبز رپورٹرز آرگنائزیشن ذمہ داریا ں پوری کریگی، مروا عنصر
شوبز رپورٹرز آرگنائزیشن ذمہ داریا ں پوری کریگی، مروا عنصر

  

لاہور( کلچرل رپورٹر) شوبز رپورٹرز آرگنائزیشن کی صدر مروا عنصر چوہدری نے کہا کہ اس آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد معیاری صحافت کو فروغ دینا ہے اور ہماری تنظیم مل کر اچھی صحافت کو فروغ دے گی اور اس کے لئے کام کرے گی انہوں نے کہا کہ بطور سربراہ تنظیم مجھ پرجو ذمہ داری ہے وہ میں پوری کرنے کی کوشش کروں گی انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف شوبز کی خبروں کے بارے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہم شوبز کے ایسے فنکار جنہوں نے اپنے فن سے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور اسوقت وہ مشکل زندگی بسر کررہے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی ضرور کوششیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے جو مقاصد طے کئے ہیں اس کے لئے ہم سب مل کر کام کریں گے تو کامیابی حاصل کریں گے اور اس کے لئے ہم سب متحد ہیں ۔

مزید :

کلچر -