ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ دیکھا گیا

ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ دیکھا گیا

  

کراچی (این این آئی) رواں سال اکتوبر میں پاکستان سے ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.108 بلین ڈالر سے بڑھ کر 1.180 بلین ڈالر تک آگئی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال برآمدات کے مجموعی حجم میں 2.75 فیصد سے 25.132 بلین ڈالر اضافہ ہوا جو کہ 2012ءمیں 24.460بلین ڈالررہی تھیں ٹیکسٹائل مصنوعات کے حساب سے کم معیار کی مصنوعات جیسے کہ کاٹن کلوتھ کی برآمدات میں 22.31 فیصد ‘ کاٹن یارن کی برآمدات میں 1.81 فیصد اور کاٹن کارڈیڈ کی برآمد میں 98.22 فیصد کمی آئی تاہم خام کاٹن کی برآمد میں اکتوبر میں 58.08 فیصد اضافہ ہوا ‘ بنے بنائے خےموں کی برآمد میں 153 فیصد اور سلک کی برآمد میں اس ماہ میں 520 فیصد اضافہ رہا۔ نٹ ویئر کی برآمد میں 1052ءفیصد ‘ بیڈویئرز کی برآمد میں 7.06 فیصد ‘ تولیوں کی برآمد میں 4.22 فیصد اور ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمد میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔

 ‘ جولائی تا اکتوبر کی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات کے حجم میں 6.96 فیصد سے 7.962 بلین ڈالر کمی آئی ہے۔

مزید :

کامرس -