طارق طافو کا نیا ویڈیو”جھوٹ بولدا“ مکمل
لاہور (فلم رپورٹر)معروف ویڈیوڈائریکٹرسلیم خان نے گلوکار طارق طافو کا نیا ویڈیو”جھوٹ بولدا“ مکمل کرلیا۔اس ویڈیو کو گذشتہ روز ایک فارم ہائس کی لوکیشن پر مکمل کیا گیا جس میں اسٹیج کے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے ماڈلنگ کی۔ایک ملاقات کے دوران سلیم خان نے بتایاکہ طارق طافو نے یہ گانا خصوصی طور پر افتخار ٹھاکر کے لیئے ریکارڈ کروایاتھا اور اسکی ویڈیومیں بھی افتخار ٹھاکر نے ہی ماڈلنگ کی ہے۔
اس ویڈیوکو بہت جلد چینلز پر چلایا جائیگا۔