روئی کی درآمد30فیصد کمی سے 29ہزار 765میٹرک ٹن رہ گئی
سلام آباد(آن لائن) ملکی پیداوار میں اضافے اور درآمد پر ڈیوٹی کے باعث روئی کی درآمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں روئی کی درآمد میں تیس فیصد کمی ہوئی۔ جولائی سے اکتوبر تک انتیس ہزار سات سو پینسٹھ میٹرک ٹن روئی دیگر ممالک سے منگوائی گئی جس پر چھ کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ رواں مالی سال کے دوران روئی کی مقامی پیداوار9.6 فیصد اضافے سے ایک کروڑ چار لاکھ بیلز رہی۔