اقوام متحدہ کی لیبر ایجنسی کا جی 20 ممالک میں تنخواہوں اور مشاہروں کی بڑھوتری میںسست روی پر تشویش کااظہار

اقوام متحدہ کی لیبر ایجنسی کا جی 20 ممالک میں تنخواہوں اور مشاہروں کی بڑھوتری ...

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی لیبر ایجنسی نے جی 20 ممالک میں تنخواہوں اور مشاہروں کی بڑھوتری میںسست روی پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ عالمی ادارہ محنت کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ جی 20 کے رکن ممالک میں تنخواہوں اور مشاہروں کی شرح میں اضافے کا عمل سست روی کاشکار ہے۔ گلوبل ویج رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ ایک سال کے دوران تنخواہوں اور مشاہروں کی شرح میں 0.2 فیصد سے لے کر 2 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں تنخواہوں میں اضافے کی شرح بھی تسلی بخش نہیں ہے۔

ان ممالک میں گزشتہ ایک سال کے دوران تنخواہوں کی شرح میں 0.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2013ءمیں یہ شرح 0.1 فیصد تھی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق گزشتہ دو تین برسوں سے تنخواہوں، مشاہروں اور معاوضوں کی ادائیگی اور بڑھوتری کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ عالمی ادارہ محنت نے اس ضمن میں متعلقہ حکومتوں سے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...