عزاز احمد آذر اور ناصر شیرازی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،چوہدری ریاض

عزاز احمد آذر اور ناصر شیرازی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،چوہدری ریاض
عزاز احمد آذر اور ناصر شیرازی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،چوہدری ریاض

  

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی شعبہ حالات حاضرہ کے سینئر پروڈیوسر چوہدری ریاض مسعود نے”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے کو قائم ہوئے پچاس سال ہوگئے ہیں ۔ان سالوں کے دوران اس ادارے کےلئے بے شمار باصلاحیت لوگوں نے کام کیا ان میں ظفر صمدانی،ایس ایم انور اور ناصر شیرازی بھی شامل ہیں۔ان تین اصحاب کے بغیر پی ٹی وی شعبہ حالات حاضرہ کی تاریخ نا مکمل ہے۔چوہدری ریاض مسعود نے کہا کہ شعبہ حالات حاضرہ کےلئے ان تینوںکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ناصر شیرازی ورسٹائل صلاحیتوں کے حامل انسان ہیں انہوں نے ”نشان حیدر“کے سلسلے میں بنائے گئے خصوصی کھیل میں میجر عزیز بھٹی کا کردار ادا کیا تھا یہ کردار ناظرین کو آج بھی یاد ہے۔اس کے ساتھ افضال شاہد،عباس نجمی،ظفر صمدانی،دلدار پرویز بھٹی،صادق قریشی،نظام دین اور عباس کاظم اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کے بغیر بھی یہ داستان نا مکمل ہے۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری ریاض مسعود نے کہا کہ شعبہ حالات حاضرہ کے ڈائریکٹر آغا مسعود شورش کاشمیری نے پروگراموں کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے خاص دلچسپی لی ہے جس کی وجہ سے ان کا معیار بہتر سے بہتر ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -