پنجاب میں گندم کا مجموعی پیداواری ہدف ایک کروڑ 95 لاکھ ٹن مقرر

پنجاب میں گندم کا مجموعی پیداواری ہدف ایک کروڑ 95 لاکھ ٹن مقرر

  

راولپنڈی (اے پی پی) رواں برس صوبہ پنجاب میں گندم کا مجموعی پیداواری ہدف ایک کروڑ 95 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے جبکہ فی ایکڑ اوسط پیداوار کا ہدف 31.66 من مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت راولپنڈی کے مطابق ت گذشتہ برس صوبہ میں گندم کی مجموعی پیداوار ایک کروڑ 94 لاکھ ٹن جبکہ فی ایکڑ اوسط پیداوار 31.14 من حاصل ہوئی۔ ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی مجموعی پیداوار کا ہدف حاصل کرنے کےلئے گندم کی کاشت ترجیح بنیادوں پر مکمل کریں اور 15 دسمبر تک بوائی کی صورت میں شرح بیج 60 کلو گرام فی ایکڑ رکھیں کیونکہ گندم کی پچھیتی کاشت سے روزانہ کی بنیاد پر 15 سے 20 کلوگرام فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔

(tca/tar/zri 1418 :14)

مزید :

کامرس -