ورون دھوون نئی فلم کی پرموشن کےلئے ممبئی کے کالج میں پہنچ گئے

ورون دھوون نئی فلم کی پرموشن کےلئے ممبئی کے کالج میں پہنچ گئے

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ورون دھوون اپنی نئی فلم بدلا پور کی پرموشن کےلئے ممبئی کے ایک کالج میں پہنچ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کالج میں 27 سالہ اداکار نے اس موقع پر کہا کہ کئی لوگ سوچتے ہوں گے کہ بدلاپور ایک ملٹی پلیکس فلم ہوگی تاہم یہ بہت ہی مزاحیہ فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عوامی فلم ہے اور اسے ہر عمر کے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں نصیر الدین صدیقی، ہما قریشی اور یمی گوتم مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے فلم آئندہ سال فروری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -