22 ماہ کے دوران 12 لاکھ 60 ہزار افراد کو ملازمت کیلئے بیرون ملک بھجوایا گیا

22 ماہ کے دوران 12 لاکھ 60 ہزار افراد کو ملازمت کیلئے بیرون ملک بھجوایا گیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی وزارت نے گذشتہ 22 ماہ کے دوران 12 لاکھ 60 ہزار افراد کو روزگار کے حوالہ سے بیرون ملک بھجوایا ہے تاکہ قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ ملکی برآمدات کے بعد زرمبادلہ کے حصول کا دوسرا بڑا ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر ہیں جن میں ہر سال نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی وزارت زیادہ سے زیادہ افراد کو بیرون ملک روزگار کے حصول میں معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ بے روزگاری کی شرح میں کمی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت کے کمیشن کے تحت زیادہ سے زیادہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت کی فراہمی کا جامع پروگرام بھی مرتب کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -