حکومت 3 ماہ میں کمرشل بینکوں سے 775 ارب روپےقرض لے گی

حکومت 3 ماہ میں کمرشل بینکوں سے 775 ارب روپےقرض لے گی

  

        کراچی(آن لائن)وفاقی حکومت آئندہ 3 ماہ میں کمرشل بینکوں سے 775 ارب روپے مالیت کا قرضہ حاصل کرے گی،اس کے علاوہ 150 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2014 سے فروری 2015 کے دوران حکومت 3 ، 6 اور 12 ماہ کے مجموعی طور پر 775 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز کمرشل بینکوں کو فروخت کرے گی۔اس عرصے کے دوران حکومت 500 ارب روپے کے قریب پرانا قرضہ بینکوں کو واپس لوٹائے گی۔رواں مالی سال حکومت نے مرکزی بینک سے قرضوں کے حصول کو لگام ڈالے رکھی ہے۔ معیشت میں زر کا پھیلاو محدود ہونے سے مہنگائی کی رفتار میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

مزید :

کامرس -