ندیم عباس لونے والا امریکہ کا کامیاب دورہ کرکے آج وطن واپس پہنچیں گے

ندیم عباس لونے والا امریکہ کا کامیاب دورہ کرکے آج وطن واپس پہنچیں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارندیم عباس لونے والا امریکہ کا کامیاب دورہ کرکے آج وطن واپس پہنچیں گے۔ندیم عباس لونے والے نے امریکہ میں اپنے قیام کے دوران مختلف ریاستوں میں ہونے والے شوز میں پرفارم کرنے کے علاوہ نئے سال کے لئے اپنی آڈیو البم ریکارڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک گیت کی ویڈیو بھی شوٹ کی۔گلوکار کے تمام شوز بہت کامیاب رہے ہیں ۔ندیم عباس لونے والا اگست 2015میں ایک بار پھر امریکہ جائیں گے۔اس سلسلے میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔اگست میں وہ جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والے شوز میں پرفارم کریں گے یاد رہے کہ امریکہ میں ان کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد ہے ۔

مزید :

کلچر -