حکومت تحریک انصاف کی ملک بند کرانے کی دھمکیوں کا نوٹس لے،اصغر علی

حکومت تحریک انصاف کی ملک بند کرانے کی دھمکیوں کا نوٹس لے،اصغر علی
 حکومت تحریک انصاف کی ملک بند کرانے کی دھمکیوں کا نوٹس لے،اصغر علی

  


 کیمبرلی(بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کی طرف سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند کرانے کی دھمکی کو حکومت سنجیدگی سے سوچ بچار کرے اور تاجروں کا تحفظ یقینی بنائے،ان خیالات کا اظہار کیمبرلی سے معروف سماجی رہنماءچوہدری اصغر علیگجر نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ایسے لوگ صرف وقت سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور وہ اپنے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوتے اور ان کا مقصد ہی ملک میں شر پسندی پھیلانا ہوتا ہے۔ہمارا ملک پہلے ہی نازک حالات سے گزر رہا ہے اور اوپر سے تحریک انصاف ملک کو شٹر ڈاﺅن بند کرنا چاہتی ہے۔ اصغر علی نے کہا کہ لوگ تو پہلے ہی بھوک سے مر رہے ہیںاور نوجوان بے روز گاری سے تنگ آ کر چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں سے تنگ آ چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے ملک کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...